Desecration of the Holy Quran is a provocative move against Muslims around the world 197

قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے ،مفتی اعظم الشيخ عبدالعزیز

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز علماء بورڈ کے سربراہ الشیخ عبدالعزیز الشیخ نے سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے انہوں نے اسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے انتہا پسندی اور فتنہ انگیزی کی آگ بھڑکے گی مفتی اعظم  نے کہا کہ’ ایک انتہا پسند نے سویڈن کے شہر سٹاکہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دکھی کردیا ہے مفتی اعظم سعودی عرب نےعالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی حرکتوں کی کسی بھی نام یا عنوان سے مدد کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں