رپورٹ :(مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی عقیل آرائیں کے زیر صدارت پی ٹی آئی سعودی عرب کی منتخب اور اعلی قیادت نے “شکریہ وزیر اعظم عمران خان” کے عنوان سے زوم میٹنگ منعقد کی۔ جس میں پی ٹی آئی کی جدہ باڈی دمام باڈی اور ریاض باڈی نے شرکت کی۔ عنوان کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔
تقریب میں جدہ سٹی کے علاوہ باقی شہروں سے عہدیداران اور پارٹی ورکرز نے آن لائن شرکت کی جدہ سے خواجہ حماد صدر پی ٹی آئی جدہ سٹی، سابق صدر جدہ قیصر جاوید قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سعودی عرب اسماعیل رضا، ثناء شعیب وومن سیکریٹری سعودی عرب، عمران رؤف شاہ انفارمیشن سیکریٹری جدہ سٹی زرمینا عمران شاہ وومن سیکریٹری، سابقہ صدر مکہ سٹی شاہین آفریدی، آفیشل سوشل میڈیا ٹیم ممبران سمیت ریاض سے سابق صدر شبریز اختر، راجہ فرہاد راجہ گلزیب کیانی طارق شہزاد دمام سے نزاکت علی گجر سکرٹری جنرل سعودی عرب چیپٹر شریک گفتگو تھے۔
احباب نے آئیندہ الیکشن کے حوالے سے اوورسیز کارکنان اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی انتخابات میں بھرپور شرکت کے لئے مختلف تجاویز دیں۔ جن کو ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی جناب عقیل آرائیں نے مرتب کیا اور حکومت تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائی۔
ازاں بعد ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کے تلخ وشیریں سولات کے جوابات عقیل آرائیں نے خندہ پیشانی سے دیئے جس میں ان کی معاونت خواجہ حماد صاحب انجم اقبال وڑائچ، محترمہ ثناء شعیب، قیصر جاوید، اسماعیل رضا، زرمینا عمران شاہ اور راقم عمران شاہ نے کی۔
ثاقب منہاس فداخسین فخر عدنان کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے.