پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا دستور میں ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ 76

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا دستور میں ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ

سٹاف رپورٹ ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا دستور میں ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ
‏پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ

آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کو بدترین سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان

سیاسی کمیٹی کی جانب سے اڈیالہ میں قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے روا رکھی جانے والی زیادتیوں کی شدید مذمت

عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کا بھی مطالبہ

تمام ریجنل اور مقامی تنظیمات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور مگر پرامن احتجاج کی ہدایت

آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش کو کسی طور پر قبول نہ کرنے پر مکمل اتفاق

آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل

اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق

سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا مطالبہ

انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں