108

داؤد خیل قومی اتحاد سعودی عرب کا اہم اجلاس ریاض کابینہ کا انعقاد

رپورٹ عالم خان مہمند :ریاض سعودی عرب : پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودي عرب كے دارالحکومت ریاض میں داؤد خیل قومی اتحاد کے چئیرمین مجلس شوری نصیب ذادہ کے زیر اہتمام اور چئیرمین زرین تاج کے زیر انتظام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین زرین تاج نے کی، جس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی.

اجلاس کا اغاز قاری تاج الرحمان نے باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا،اجلاس میں تنظیمی معاملات، ریاض کابینہ کا انعقاد سمیت پاکستان میں تنظیمی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ داؤد خیل قوم محبت امن و بھائی چارے کا نام ہے ہم سب کو ایک دوسرے کا دست بازو بن کر اپنے متوسط طبقے کے افراد کے لئے ایسے اقدمات کرنے چاہئے جن سے ان کی محرومیاں دور ہوسکے. اجلاس سے صدر ریاض ریجن سیف اللہ
سینئر نائب صدر خیر محمد
چیئرمین زرین تاج
جنرل سکریٹری لال محمود
سکریٹری فنانس بشیر احمد
ڈپٹی سیکٹری فائنانس نیاز محمد ابو جنید
چئیرمین شورئ کمیٹی نصیب ذادہ،
نائب صدر شورئ طارق خان، گل رحیم صدر شوری کمیٹی، دیگر مقررین میں سرپرست اعلی عبدالحنان، طارق خان،سیف الرحمان، عطاء الرحمان، قاری تاج الرحمان،شمس الوھاب، سیراج،امین فیض، نے بھی خطاب کیا اور اخر میں پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا.

مجلس شوری کمیٹی نے نو منتخب کابینہ سے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور دعاء کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں