رپورٹ عالم خان مہمند :ریاض سعودی عرب : پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودي عرب كے شہر ریاض میں داؤد خیل قبیلے کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین شوری کمیٹی نصیب ذادہ اور چئیرمین ریاض ریجن زرین تاج نے کی، جس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی.
اجلاس کا اغاز شمس الوہاب نے باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا.
اجلاس میں حال میں مستعفی ہونے والے صدر کے بعد نئے صدر کے انتخاب سمیت تنظیمی معاملات کے ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دعا کی گئی ۔
اس موقع پر تمام کابینہ سمیت چئیرمین زرین تاج اور نصیب ذادہ نے خیر محمد اور خان محمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے قوم کے لیے کیے گیے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا.
اجلاس سے نو منتخب صدر ریاض سٹی خیر محمد،چیئرمین زرین تاج،جنرل سکریٹری لال محمود،سیکٹری فنانس بشیر احمد،نائب سکریٹری فنانس نیاز خان ابو جنید،چئیرمین شورئ کمیٹی نصیب ذادہ، نائب صدر ریاض ریجن خان محمد،امین فیض اور نائب صدر جدہ سٹی شاہد اللہ سمیت دیگر مقررین میں سرپرست اعلی عبدالخنان، عدنان، سیراج، سینئر نائب چیئرمین شوری عمر رحمان، عبدالحق، انجینئر عنائت الرحمان، اکرام اللہ، شاکراللہ، نثار، عمر علی، مومن شاہ نے بھی خطاب کیا اور اخر میں پروگرام کے منتظم رحمت شاہ کا شکریہ ادا کیا.