DASKA's only park 159

ڈسکہ DASKA کے اکلوتے پارک “میاں محمد شہباز شریف پارک” انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی سے بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا،،، DASKA ڈی ایم کے افسران کی بے حسی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈسکہ تقریبا” 3 لاکھ دے زائد نفوس پر مشتمل ہے مگر انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یہاں کے عوام اور بچوں کے لئے کوئی تفریحی پارک کی سہولت اور کھیل کود کے لئے کوئی تفریحی مقام نہی ہے، جو ڈسکہ کے عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی کے مترادف ہے، آج سے تقریبا” 10 سال قبل پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے اراکین کی کوششوں سال 2015 میں
“”میاں محمد شہباز شریف پارک”” کے نام سے ڈسکہ کے عوام کی سہولت کے لئے ڈسکہ اسٹیڈیم، نہر کے کنارے لوگوں کی تفریحی کے لئے پارک بنایا گیا، س کو افتتاح ڈسکہ کے مسلم لیگی سید افتخارالحسن، اور میاں ذیشان نے کیا تھا، مگر انتہائی افسوس کے سستھ کہنا پڑتا ہے کہ اب یہ پارک بھوت بنگے کا منظر پیش کر رہا ہے، پسرک کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، باتھ میں پانی کی عدم فراہمی، پارک کے اندر کی خوبصورتی کے لئے لگائے گئے پودے پانی کی بر وقت سپلائی نہ ہونے سے خوبصورت پودے سوکھ چکے ہیں، لوگوں کے بیٹھنے کے لئے پارک کے اندر بنچ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں یہ پارک کیونکہ اب “PTI” کے ذمہ داران کی نگرانی کے اندر ہے، اس لئے اس پارک کی بربادی اور لا پرواہی کو سیاست کی نظر کر دیا گیا ہے، پارک کی انتظامیہ اور ڈسکہ کے ذمہ داروں اور افسران سے درخواست ہے کہ ڈسکہ کے عوام کی سہولت کو مذ نظر رکھتے ہوئے اس تفریحی پارک کی طرف فوری توجہ دیتے ہوئے اس کی حالت پر توجہ دی جائے، اور ڈسکہ کے عوام اور بچوں کے لئے تفریحی پارک کی حالت کو بہتر کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں