currency notes is fake 260

اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی خبریں جعلی ہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں ہے.کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی خبریں جعلی ہیں.عوام کی جانب سے تصدیق کیئے بغیر ان تصاویر اور خبروں کو بڑی تعداد میں ری شیئر بھی کیا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی جعلی تصاویر اور خبریں زیرِ گردش ہیں.


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں.
یہ بات ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سامنے آئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں