Crackdown against adulterers of milk in Chakisar 130

عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل چکیسر میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

رپورٹ محمد زادہ نمائندہ شانگلہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل چکیسر میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

آج اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی سربراہی میں ویٹرنری آفیسر شانگلہ و سوات، مقامی پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن عمل میں لایا گیا جو کہ پانچ گھنٹے مسلسل جاری رہا۔

اس آپریشن کے تحت مختلف مقامات پر چھاپہ و ناکہ بندی کر کے 113 دودھ کے نمونے ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے چیک کیے گئے جس میں سے 106 میں ملاوٹ پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے موقع پر پانی کی ملاوٹ والوں پر جرمانہ جب کی کیمیائی ملاوٹ والوں کو جرمانہ و حوالات بھیج کر 98 لیٹر ملاوٹی دودھ ضبط کیا اور تلف کرنے کی ہدایت دی۔

نیز کباب کی دکانوں کی ٹیسٹنگ کے دوران 15 کلو مسالہ (خراب گوشت) ضبط کر کے متعلقہ کو جرمانہ اور سخت وارننگز جاری کی۔ مرغی فروشوں کو بھی اس موقع پر قانون کی خلاف پائے جانے پر آڑے ہاتھوں نمٹا گیا۔

عوام الناس چکیسر سے گزارش ہے کہ کسی بھی کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ یا غیر معیاری ہونے کی صورت میں فلفور تحصیل انتظامیہ سے رجوع کریں۔ تحصیل انتظامیہ آپ کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں اور قانون کا نفاذ بلا تفریق کرتی رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں