court orders Fawad Chaudhry to undergo medical treatment 125

لاہور کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
لاہور کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی ۔ فواد چوہدری کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پینڈنگ ہے ، فیصلہ آنے تک راہداری ریمانڈ پر سماعت نہ کی جائے.
لاہور کی کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کو پیش کیا گیا اور راہداری ریمانڈ کی درخواست کی گئی، عدالت میں فواد چوہدری نے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی جائے ، عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی گئی ، فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے جانا چاہتے ہیں، یہاں سے اسلام آباد کار استہ چار گھنٹے کا ہے ، یہ وہاں پیش کریں ، راہداری ریمانڈ نہیں بنتا ہے.
فضل جج نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری صاحب آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ، سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں ، احترام سے برتاﺅ کیا جائے ، جس طرح گرفتار کیا گیا ، وہ مناسب نہیں تھا ، مجھے یہ ٹیلیفون کرتے میں خود آجاتا، الیکشن کمیشن سے متعلق جو بات کی سارا پاکستان وہی بات کر رہاہے.
دوران سماعت فواد چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کی ہتھ کھڑی کھولی جائے اور ایک ہاتھ میں لگائی جائے.
فواد چوہدری کے وکلاءنے عدالت میں کہا کہ فواد چوہدری کی حبس بے جا کی درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہے ، جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا عدالت راہداری ریمارنڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں