Corps Commanders Conference has been held at GHQ 161

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی.کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور بھی شریک.
کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا مفصل جائزہ لیا گیا.
پاک فوج کے پیشہ ورانہ و تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا۔ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق جنگ رہے گی اور دہشت گردی کی اس لعنت کا خاتمی یقینی بنایا جائے گا.
کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، کور کمانڈرز کانفرنس 2 دن تک جی ایچ کیو میں جاری رہی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں