Continuous efforts of immigrants to help Pakistan in this hour of need is commendable 139

ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کے لیے تارکین وطن کی مسلسل کوششیں قابل تعریف ہیں: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

رپورٹ برلن :مطیع اللہ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے سیلۓ کے لارڈ میئر ڈاکٹر جورگ نیگے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر نیگے نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں سیلاب کی موجودہ تباہ کن صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستانی تارکین وطن اور جرمن حکومت کے مقامی اہلکار بھی موجود تھے۔ کمیونٹی کے ممتاز افراد اظہر ساہی، ٹکا خان، چوہدری افضل اور چوہدری مقصود سندھو بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے گئے 27,870 یورو کے عطیات کے چیک سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ کے حوالے کیے۔ کمیونٹی ممبران نے سیلاب زدگان کے لئے 10 ملین روپے کا اضافی عطیہ دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کمیونٹی ممبران کا ان کی مسلسل حمایت اور اپنے ھم وطن بہن بھائیوں بارے روارکھے گئے حسن سلوک پر انکا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی سفیر نے ٹاؤن ہال میں تقریب کی میزبانی کرنے پر سیلۓ کے لارڈ میئر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹڑ محمد فیصل نے کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے کام کرنے کے ضمن میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
سفیر نے لارڈ میئر اور ان کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم اور فروغ دینے کے لیے سفارت خانے کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں