سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو نوٹسز جاری کر دیئے.
توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان ،فوادچودھری اور اسدعمر کو نوٹسز جاری کر دیئے.
عدالت نے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ،الیکشن کمیشن کاموقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کیلئے ملتوی کر دی.