Consul General of Pakistan, Mr. Khalid Majeed awarded Taha Muhammad Faisal 151

قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید نے میمن ویلفیئرسوسائٹی ماسا جدہ سعودی عرب کے تحت دسویں تعلیمی ایوارڈز تقریب میں طحہٰ محمد فیصل کو خوب صورت شیلڈ سےنوازا

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
حافظ قرآن طحہٰ محمد فیصل

طحہٰ محمد فیصل نے دوسری جماعت پاس کرنے کے بعد حفظ قرآن شروع کیا۔ انہوں نے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ مسجد ہادی فیصلیہ جدہ سے ملحقہ مجمع ہادی سے حفظ کیا۔
طحہٰ محمد فیصل کو کلام مجید حفظ مکمل کرنے میں تقریباً پانچ سال لگے اور حفظ کے امتحان میں شاندار پاسنگ نمبروں کے ساتھ کل سات سال لگے.اس نے اپنی نصابی تعلیم بھی جاری رکھی اب وہ دسویں جماعت میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن الریحاب) زیر تعلیم ہے۔ طحہٰ محمد فیصل کے دادا یونس عبدالستار نے بتایا کہ طحہٰ نے نویں جماعت کے امتحان میں 80% سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔
قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید نے میمن ویلفیئرسوسائٹی ماسا جدہ سعودی عرب کے تحت دسویں تعلیمی ایوارڈز تقریب میں طحہٰ محمد فیصل کو خوب صورت شیلڈ سےنوازا۔ ‎ میمن ویلفیئرسوسائٹی-ماسا کےزیراہتمام دسویں تعلیمی ایوارڈ کی تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جناب خالد نے مجید ہیپی لینڈ پارک کورنیش جدہ میں کیا۔
بچے مستقبل کے معمار ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔ پچھلی دس سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جدہ سعودی عرب میں میمن ویلفیئرسوسائٹی-ماسا نے دسویں تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد ہیپی لینڈ پارک جدہ میں کیا۔ جس میں سعودی عرب میں مقیم میمن برادری کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سمیت 500 افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ماسا کی طرف سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسز، او اینڈ اے لیول، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری ہولڈرز اور حافظ قرآن سمیت 105 بچوں کو شیلڈ، ٹرافی اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
‎تعلیمی ایوارڈ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مصطفی محمد یوسف نے حاصل کی اور محمد ياسر نے حمدیہ کلام پیش کیا۔
‎اس ایونٹ میں کمپیئرنگ کے فرائض جاوید اشرف خیرانی نے ادا کئے اور ان کے ساتھ اقصی کولساوالا اور منال یونس نے بھی انکا بھرپورساتھ دیا۔
‎صدر ماسا وسیم عبدالرزاق طائی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ایوارڈ کیلئے منتخب تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی اور اس ایجوکیشن ایوارڈ کے علاوہ دوسرے تعلیمی اور ديگر پروگرام بھی منعقد کرانے کا عندیہ دیا۔ جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے ماسا کی موجودہ سرگرميوں اور آنے ولے نئی منصوبہ بندی کے بارے ميں اگاہی دی اور میمنی زبان کے فروغ پر زور دیا۔
‎تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جدہ جناب خالد مجید نے اپنے خطاب ميں ماسا کے تمام ممبران کو باوقار تقريب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور بچوں کی حوصلہ افزای کی۔ انہوں نے ديگر امور ميں قونصلیٹ اور اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب میں يعقوب الميمني، عدنان ناصر (پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب – جدہ) نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تعلیمی میدان میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ماسا کے عہدیداران اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔
‎ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ محمد سراج لالہ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو جدید تعلیمی امور سیکھنے پر زور دیا۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پچھلے دو ماہ سے تعلیمی اسناد کو جمع اور اسکی جانچ کرنے میں مصروف عمل رہے ہیں۔ پروگرام ميں ميمن زبان کو اپنی کمیونٹی ميں فروغ دینے کے ليے میمنی زبان میں ایک اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔
دبئ امارات سے دانوب پراپرٹيز جو کہ پروگرام کے کور اسپانسرز تھے ان کی مينجر خديجہ خان نے اپنی کمپنی کے منصوبوں کے بارے ميں لوگوں کو اگاہی دی اور کچھ اوفرز بھی متعارف کروائی۔ دیگر معاون اسپانسرز نے بھی اس ایونٹ کیلئے بھرپور تعاون کیا۔
‎اسٹیج پر سراج آدمجی کا تیار کردہ ٹیبلو بچوں نے پرفارم کیا جسے خوب داد و تحسین ملی۔ وقفے وقفے سے تقریب کے دوران مختلف کلاسز کے طالب علموں میں مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈ بھی تقسیم کئے جاتے رہے اور مختلف اسپانسرز کی جانب سے دئیے گئے تحائف اور فوڈ کوپنز بھی ہال میں موجود مہمانوں میں تقسیم کئے گئے۔ نائب صدرعمران امین مسقطیہ نے تمام مرد و خواتین عہدیداران و ممبران، اسپانسرز، میڈیا نمائندگان، والنٹیرز اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں کی۔ بچے اور بڑے پارک میں موجود جھولوں اور گیمز سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں