"پیمرا" نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات پر پابندی لگا دی 213

پاکستان کے اندر آئین اور قانون کو کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے.چیئرمین عمران خان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے، کہ اس وقت پاکستان کے اندر آئین اور قانون کو کوئی حیثیت نہیں ہے، مجھے آج قوم کو بتانا ہے کہ ملک کے اندر کیا ہونے جا رہا ہے؟ تحریک انصاف کو انتخابات سے دور رکھنے کے لئے سازش ہو رہی ہے، عدلیہ سے میری درخواست ہے، کہ جب سے ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گئی ہے، ہمارے بنیادی حقوق کی کون حفاظت کرے گا، تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی اٹھا کر جیلوں کے اندر بند کیا جا رہا ہے، مجھے قتل کرنے کی سازش میں افراد اس وقت اقتدار میں بیٹھے ہیں، ایک منظم سازش کے تحت میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیا گیا، امید کی آخری کرن چیف جسٹس آف پاکستان ہیں انہوں نے ہی ہمیں انصاف فراہم کرنا ہے، اور ہماری نظریں انکی طرف لگی ہوئی ہیں، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، عدلیہ پر ایک منظم طریقہ سے اٹیک کیا جا رہا ہے، آخر ہمارے بنیادی حقوق کی کون حفاظت کرے گا، ملک کو انتشار کی جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، “رجیم چینج” کے ذریعے ملک کو تباہی کے کنارے تک پہنچا دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں