سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔حاجی محمد ناصر قادری 312

سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔حاجی محمد ناصر قادری

ریاض رپورٹ (زبیر خان بلوچ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )

سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد ناصر قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ہارنے والے امیدوار بھی ہمارے بھائی ہیں انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے بھی بھر پور محنت کی ،ہار جیت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سالانہ انتخابات میں محمد عاصم اقبال 686 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ انکے مدمقابل صدر کے امیدوار مقصود احمد بھٹی نے 537 ووٹ حاصل کئے۔۔۔۔
نائب صدر کے عہدے کے لئے چوہدری عزیز الرحمان 954 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل امیدوار عرفان شہزاد نے 251 ووٹ حاصل کئے۔۔۔
جنرل سیکرٹری کے امیدوار منیب حسین وڑائچ 485 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے انکے مدمقابل جنرل سیکرٹری کے امیدواروں محسن بیگ نے 425۔۔حسنین طارق نے 163۔۔فہیم الطاف نے 165 ووٹ حاصل کئے۔
اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے لئے لقمان شفیق اعوان 539 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عرفان حسین نے 299 اور سلیم حسین نے 389 ووٹ حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں