سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد ہونے پر کہا ہے کہ قوم کو بہت بہت مبارک ہو،سپریم کورٹ نے کہاہے انتخابات 90روز میں ہی کرانے ہیں.
بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تمام اقدامات 90روز میں ہی کرے،سپریم کورٹ نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا ہم نے تشریح کردی ہے،تمام افواہیں اب ختم ہو جانی چاہئیں،عدالت نے کہا تھا 14مئی کو الیکشن ہو، لیکن وہ نہیں ہوئے.