Congratulations on the membership of Pakistan Writers Club Riyadh 228

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض سعودی عرب کی ممبر شپ پرمبارکباد

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف ادبی، سماجی اور ثقافتی تنظیم پاکستان رائیٹرز کلب ریاض کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن کی جانب سے پاکستان کے سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ نگار اعجاز احمد طاہر اعوان اور ریاض کی سماجی شخصیت ولید اعجاز اعوان کو “”PWC”” کی ممبر شپ عطا کرنے پر پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست آعلی، سید مسرت خلیل، چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن، صدر شعیب الطاف اور دیگر تمام ممبران نے مبارکباد دی ھے اور خوشی کے موقع پر “”PWC”” کے سر پرست اعلی انجینئر سید فیض احمد نجدی، لیڈیز چیپٹر شعبہ خواتین ونگ کی انچارج ڈاکٹر فرح نادیہ اور “”PWC”” کے تمام جملہ ممبران اور اراکین اور عہدیدارن کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں اپنی اور پوری ٹیم کی طرف سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے، اور امید ظاہر کی “”PWC”” کے لئے ان کا مستقبل کے لئے گرانقدر خدمات اور وسیع تجربہ سے بھرپور استفادہ بھی حاصل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں