Condolence seat for Malik Shams Altaf under Pakistan Repatriation Council 302

پاکستان ریپیٹریشن کونسل کے تحت ملک شمس الطاف کے لئے تعزیتی نشست

رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان ریپیٹریشن کونسل
(پی آر سی PRC ) کے زیرِاہتمام پاکستانی کمیونٹی کی مقبول شخصیت، پی آر سی کے نائب صدر اور قومی یکجہتی فورم کے بانی رکن اور بنگلہ دیش کے کیمپوں میں 51 برسوں سے محصور پاکستانیوں کےحامی اور ہمدرد ملک شمس الدین الطاف کے انتقال پرسلورکپ کیفے میں مجلس محصورین پاکستان کے ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام خان کی زیر صدارت تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں ارکان اورکمیونٹی کے اکابرین نےشرکت کی۔

قومی یکجہتی فورم کے میاں محی الدین زاہد کی تلاوتِ قران پاک سے کاوائی کا آغاز ہوا۔ پی آرسی کے جنرل سیکریٹری سید مسرت خلیل نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اجلاس کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اورملک شمس الدین الطاف کومحصورین کی خدمات اورہمدردی کے جذبات پرزبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے پی آر سی کے چیئرمین ارشد نظامی اور کنوینرانجینئرسیداحسان الحق کے تعزیتی آڈیو پیغامات بھی سنائے۔
مقررین میں قومی یکجہتی فورم کے چیئرمین چوہدری محمد ریاض گھمن نے بانی رکن ملک شمس الطاف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الطاف ملک سیاسی اور نظریاتی وابستگی سے بالا تر ہوکر میرٹ پر کمیونٹی کی خدمت کرتےتھے۔ وہ مدبراور باوقار شخصیت تھے۔ قومی یکجہتی فورم انکی خدمات نہیں بھول سکتی۔ معروف شاعر اطہرنفیس عباسی نے ان کو اپنےاشعار میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انجینئرخالد جاوید، محمد امانت اللہ، انجینئرسید وصی امام، مدرسہ تحفیظ القران کے اویس اختر، انجینئر عبدالرشید، انجینئر سید منظرحسن ، مبصر آعظم ، میاں محی الدین، انجینئر سید نصیرالدین میاں کاشف، اور قاری محمد آصف نے اپنے خطاب میں ملک شمس الدین الطاف کے اچانک انتقال پرسوگ کا اظہار کیا جوپاکستان علاج کےلئےگئے ہوئے تھے، جہاں وہ 11 فروری 2023 کواپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والی شخصیت پاکستان کی مٹی میں دفن ہوگئی۔
پی آر سی کے ڈپٹی کنوینرحامد اسلام خان نے اپنے صدارتی خطاب میں ملک شمس الدین الطاف کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی آر سی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اللہ پاک بنگلادیش میں گذشتہ 51 برسوں سے کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے محصور پاکستانیوں کے لیے ان کی عظیم خدمات کو قبول فرمائے، اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
آخر میں قاری محمد آصف نے مرحومین شمس الدین الطاف، رابطہ عالم السلامی ٹرسٹ کے محمد جاوید بٹ، احسان الحق کے چھوٹے بھائی ریحان الحق کے لئے دعائے مغفرت اوراہلخانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ انھوں نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت پوری ملت اسلامیہ کے لئے امن، خوشحالی اورترقی کی دعاکی۔ انھوں نے خادمِ حرمین الشریفین اور ولی العہد کی صحت ، درازی عمر اور سلامتی کی بھی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں