165

چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب جدہ باڈی کے چیئرمین میاں رضوان الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر قونصل جنرل خالد مجید، سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب مسعود پوری، سابق مشیر برائے اوورسیز وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور،نوشیروان خٹک سابق صدر جدہ اےاین پی،شریف زمان قائم مقام صدر پاکستان ویلفیئر سوسائٹی،صحافی جہانگیر خان،نور الحسن گجر، و دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی ، اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید و دیگر نے میاں رضوان الحق سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں