سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق سعودی عرب کے غیرمتزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ اس بات کو ضروری سمجھتے ہیں کہ یورپی ممالک کی حکومتیں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب کریں.
228