جرمن قونصل خانے پر حملے کی مذمت،میزبان حکومت ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے .پاکستان کا مطالبہ 126

جرمن قونصل خانے پر حملے کی مذمت،میزبان حکومت ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے .پاکستان کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انتہاپسند گروہ کی جانب سے قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں.
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا، ویاناکنونشن کے تحت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قونصلر احاطے کے تقدس کی حفاظت کرے اور ان کی سلامتی یقینی بنائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس سے قونصل عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا ہے، ہم جرمن حکومت کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں، جرمن حکومت پرزور دیتے ہیں کہ ویاناکنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے اقدامات کرے، جرمن حکومت جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشنز، عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن حکام گزشتہ روز کے واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں، جرمن حکام سکیورٹی کی خامیوں کے ذمہ دار افرادکو بھی جوابدہ ٹھہرائیں۔ جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر شرپسندوں نے توڑپھوڑکی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے کو یقینی بنایاجاسکے جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے صبر اور پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ دوسری جانب جرمن سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرکے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا، احتجاجی عناصر فرینکفرٹ کے بعد آج برلن میں احتجاج کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں