""مقابلہ حسن قرات" میں کل 16 قراء (بچے بچیاں) شرکت کریں گے.پاکستان رائیٹرز کلب ریاض 195

“”مقابلہ حسن قرات” میں کل 16 قراء (بچے بچیاں) شرکت کریں گے.پاکستان رائیٹرز کلب ریاض

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“پاکستان رائیٹرز کلب ریاض PWC” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن اور کنوینر “PWC” محترمہ ڈاکٹر فرح نادیہ کے مطابق حسب روائت دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی “PWC” کے زیر اہتمام ماہ رمضان کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے، “مقابلہ حسن قرات” کی “روح پرور” تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں 24 مارچ 2023 کو بعد نماز عشاء(شب ساڈھے 9 بجے) منعقد ہو گی، جس کے “مہمان خصوصی” سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور ہوں گے، اس یادگار شام “”مقابلہ حسن قرات” میں کل 16 قراء (بچے بچیاں) شرکت کریں گے، اور اس خصوصی نشست میں حصہ لینے والے اور کامیاب ہونے والے قراء کے ناموں کا اعلان اسی روز کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان اپنے دست مبارک سے تمام قراء میں (بچے اور بچیوں) کو خصوصی تحائف اور تعریفی اسناد بھی پیش کریں گے، پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے “خوش نصیب” قراء (بچے اور بچوں ) کی حوصلہ افزائی کے لئے قیمتی تحائف سے بھی نوازا جائے گا، اس یادگار تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے اسی روز “سحری” کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، “PWC” کے تمام ممبران کی طرف سے اس “روح پرور” تقریب میں شرکت کرنے کی خصوصی درخواست کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں