(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ریٹائرڈ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے کیس کو لے کر گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس سے متعلق خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے.
سابق چیف جسٹس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبرحقائق کے منافی ہے، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پرکیا جواب دوں.
ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطورچیف جسٹس گلگت بلتستان ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظورنہیں کی اور ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نا دینے کا شکوہ بھی کیا تھا.سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا ردعمل دینا دانشمندی نہیں ہے.