city of Karachi 149

شہر کراچی اس وقت مکمل طور پر جرائیںم کی آماجگاہ بن چکا ہے

کراچی /بیوروچیف/ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
شہر کراچی اس وقت مکمل طور پر جرائیںم کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ دن دھاڑے بے گناہ شہری لٹ رہے ہیں اور کوئی ان چوروں اور ڈاکوؤں کھ خلاف تادیبی کاروائی نہیں کر رہا۔ چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس کے اہل کار بھی ملوث ہیں ان کی ملی بھگت کے بغیر وارداتیں نا ممکن ہیں۔ پولیس کی کارکردگی کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بھی کھلا چیلنج ہے۔ اس وقت کراچی کا کوئی ہی شہری بچا ہو گا جو سب تک لٹنے سے بچ گیا ہو۔ یو لگتا ہے کہ جیسے ان چوروں کے ساتھ مقامی پولیس کا عملہ برابر کا شریک ہے۔ اور پولیس کے اہل کاروں کو علامہ کے بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا بھی علم ہوتا ہے اور بھٹہ خوری کے باعث وہ اپنی کارکردگی پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ اس وقت کراچی کو ایماندار اور اہل قیادت کی اشد ضرورت ہے جو جرائم کے خالی کے لئے اپنے کردار کی اصلاح اور خوف خدا کو اپنے اندر اجاگر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں