Citizens of Lahore distributed sweets 122

ترکی کے صدر طیب اردگان کے صدر منتخب ہونے پر لاہور کے شہری نے میٹھائی تقسیم کی

رپورٹ ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
طیب اردوغان حقیقی معنوں میں مسلم امہ کے درد کو سمجھنے والا لیڈر ہے
ترکی میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں نمایاں برتری حاصل کر کے طیب اردوغان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں لاہور کے علاقے راوی روڈ میں میٹھائی تقسیم کی گئی صدر طیب اردوغان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگوں نے کہا طیب اردوغان جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں حقیقی معنوں میں مسلم امہ کے لیے درد دل رکھنے والا واحد لیڈر ہے جس نے صبر و تحمل اور بڑی شجاعت کے ساتھ غیر مسلم قوتوں کی جانب سے ترکی کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہمارے حکمرانوں کو اس عظیم لیڈر کے فلسفے اور دور اندیشی سے سبق حاصل کرتے ہوئے وطن عظیم پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہیے جس حکمت عملی سے طیب اردوغان نے ترکی کو مشکل حالات سے نکال کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا اور ترکی عوام کے دلوں پر چھا گیا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے بھی طیب اردوغان کی ہر پالیسی کا ساتھ دیا عوام بھی اپنے لیڈر سے بے پناہ محبت اور عقیدت کا جزبہ رکھتی ہے لیکن ہماری عوام ابھی تک ایک قوم نہ بن سکی
نوٹ لاہور __راوی روڈ میں شہری طیب اردوغان کے صدر بننے کی خوشی میں میٹھائی تقسیم کر رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں