سائفر کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ پر فیصلہ محفوظ کرلیا 126

سائفر کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سائفر کیس؛ سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ کی پراسیکیوٹر شاہ خاور کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا.
سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،سائفر کیس میں پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ صرف دو وکلا روسٹرم پر رکیں، یہ جیل سہولیات والا کیس نہیں، شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے ،چاہتا ہوں پٹیشنر کے وکیل دلائل دے دیں تو عدالت کے سامنے کچھ معروضات رکھوں.
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے،اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں،اگر عدالت سمجھے تو عدالت سے غیرضروری افراد کو باہر نکالا جا سکتا ہے،شاہ خاور نے استدعا کی کہ یہ دلائل کرلیں، جب میں دلائل دوں تو ان کیمرا پروسیڈنگ کرلیں.

سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کاہکہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لوں پھر طے کریں گے کہ اس کو کس طرح لیکر چلنا ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں