Christian community celebrated the Christmas festival in Pakistan Consulate Jeddah 178

دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بھی کرسچن کمیونٹی نے کرسمس کا تہوار منایا جس میں کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مردو خواتین کے ساتھ ساتھ پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور صحافی برادری نے بھی بھر پور شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کے صدد جان گلزار نے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے ہم پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی اور آپکی کتاب پر یقین کے بغیر ہمارا مذہب بھی مکمل نہیں ہوتا آپ محب وطن پاکستانی ہیں۔تقریب سے جان گلزار پیٹرک فلک شیر ،پاسٹر عرفان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنی کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی کرسمس سمس ڈے پر روشنی ڈالی اور اپنے وطن سےمحب الوطنی کا اظہار کیا ،تقریب سے پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور صحافی برادری نے بھی خطاب کیا اور کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور بچوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں