Chinese girl reached Lower Dir and got married 438

چینی لڑکی نے لوئر دیر پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا

رپوٹ لال زمین تاران : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چین کی لڑکی نے لوئر دیر پہنچ پر جاوید نامی پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا۔
(پی این پی نیوز ایچ ڈی) رپوٹر لال زمین تاران کے مطابق چین کی لڑکی لوئر دیر ثمر باغ کے رہائشی جاوید ہاشمی کے عشق میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچی، دونوں نے کورٹ میرج نہیں کی بلکہ شرعی طور پر نکاح کیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نکاح کے بعد نوبیاہتا جوڑا اسلام آباد چلا گیا ہے۔
ڈی پی او لوئر دیر ضیا الدین کا بتانا ہے کہ چینی لڑکی لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ پہنچی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جاوید اور چینی لڑکی گزشتہ تین سالوں سے اسنیپ چیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے، چینی لڑکی وک مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور سیکیورٹی وجوہات کے باعث انہیں نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔
ضیا الدین نے کہا کہ چین کی لڑکی تین ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک پر دوستی کے بعد محبوب نصر اللہ سے ملنے بھارتی لڑکی انجو اپر دیر پہنچی تھی۔
گزشتہ روز انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرکےاپنا نام فاطمہ رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں