Chaudhry Nadeem Akhtar Gujjar 162

معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ ،چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ،صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب چوہدری ندیم اختر گجر نے 6 ستمبر کے موقع پر کہا

رپورٹ : طاہر کرامت (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ ،چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ،صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب چوہدری ندیم اختر گجر نے 6 ستمبر کے موقع پر کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستان کے دفاع کیلئے ناقابل فراموش داستانِیں رقم کی ہیں۔افواج پاکستان ملک پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔افواج پاکستان کےشہداء نے اپنے خون سے اس گلستان کی آبیاری کی .ذندہ قوموں کی خدمت اور سیاست اور قربانیوں سے ہمیشہ ملک اور قومی ادارے مضبوط ہوتے ہیں ۔مزید کہا کہ 6 ستمبر کو افواج پاکستان و دیگرسول و سیکورٹی اداروں و پاکستانی قوم نے متحد ہو کر اپنے سے بڑی قوت کے عزائم کو ملیا میٹ کرتے ہوئے دفاع ممکن بنایا ۔افواج پاکستان سے محبت پاکستان کے ساتھ محبت کی علامت ہے ۔ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کا رشتہ جسم اور روح کی مانند ہے جس سے ملکی بقاء مشروط ہے۔باشعور قوموں کے ہیرو اور لیڈر ہمیشہ قوم کو وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے تیار کرتے ہیں۔یوم دفاع پاکستانی قوم میں پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔محب وطن پاکستانی قوم ہمہ تن گوش افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔تسلیم شدہ حقیقت ہے افواج پاکستان نے عوامی تعاون سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں