چوہدری محمد یٰسین صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی جامعہ کشمیر میں طلبہ پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت 243

چوہدری محمد یٰسین صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی جامعہ کشمیر میں طلبہ پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ھے اور پولیس کا اس طرح جامعہ میں داخل ھونا پولیس گردی ھےاس کے زمدارن کے خلاف کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشدد پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مقبوضہ کشمیر نہیں ھے کہ پولیس اور انتظامیہ اس طرح بے مہار گھوڑا بن کر تعلیمی اداروں پر چڑھ دوڑے پاکستان پیپلز پارٹی نے ھمیشہ طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑی ھے اور حقوق کی بات کی ہے اسی لیے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سٹوڈنٹس یونین بحال کی ہیں کہ طلباء اپنے حقوق کی جدوجہد کر سکیں لیکن ڈکٹیٹر کے نقش قدم پر چلنے والوں سے یہ عمل برداشت نہیں ھو رہا انہوں نے کہا کہ طلبہ کے جائز حقوق کے لیے پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات کے حوالےسے یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر ادارے پرامن مزاکرات کے زریعے حل نکال سکتے تھے تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں