(سعودیہ عرب جدّہ بیورو ثناء شعیب )
چوہدری خرم خان ورک ایم پی اے حلقہ 48 و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب جب عمرہ کرنے سعودی عرب پتشریف لائے تو جدہ میں معروف بزنس میں اور چئیر مین پاکستان اورسیز میڈیا فورم چوہدری محمد ریاض گھمن نے انہیں جدہ کے ایک بڑے ہوٹل کازا ڈورا میں عشائیہ دیا جس میں پاک کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
چوہدری ریاض گھمن نے انہیں ساتھیوں سمیت پر چوش انداز میں ویلکم کیا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اپنی اور پاک کیمونٹی کی طرف سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور انکی اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کا زکر کیا کہا کہ چوہدری خرم خان ورک کی مخلصانہ کاوشوں سے اس پسماندہ علاقے کی قسمت بدل گئی ہے۔ سکول کالج سڑکیں بجلی پانی ہسپتال اور صفائی ستھرائی کے منصوبے پکار پکار کر چوہدری خرم خان ورک کی شاندار خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔
مہمان خصوصی چوہدری خرم خان ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ریاض گھمن کا پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا مشن اپنے حلقے کی ترقی و خوشحالی ہے جس کے لئے میں نے اربوں کے منصوبے شروع کروائے ہیں اور اس پسماندہ علاقے کی محرومیاں دور کرنے کے لئے دن رات ایک کر رہا ہوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عوام کے لئے بہترین منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ اور کہا کہ مسلم لیگ نُ ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
عقیل آرائیں اور ملک منظور نے خطاب میں ورک صاحب کو عمرہ کی مبارک باد پیش کی اور
انکی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش
کیا چوہدری خرم خان ورک کی عوام کے لئے بہترین خدمات پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا خصوصی طور پر مسرت خلیل۔ خالد چیمہ جہانگیر خان۔ اسد اکرم۔ شباب بھٹہ شعیب الطاف چوہدری افضل جٹ۔ انجینیر سجاد خان چوہدری امجد گجر چوہدری عنصر گھمن عقیل آرائیں ملک منطورحسین بلال گھمن عثمان گھمن اور فیضان گھمن نے شرکت کی سب مہمانوں کی پر تکلف لنچ سے تواضع کی گئی۔ چوہدری ریاض گھمن نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
