جدہ میں مقیم معروف کاروباری شخصیت چوہدری خالد پرویز گجر کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چیئرمین مواصلات میاں عبد الغفار وٹو کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا 180

جدہ میں مقیم معروف کاروباری شخصیت چوہدری خالد پرویز گجر کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چیئرمین مواصلات میاں عبد الغفار وٹو کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ امداد حسین لک (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ کے مقامی ہوٹل میں چوہدری خالد پرویز گجر کی جانب سے میاں عبدالغفار وٹو کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کی کیا گیا عشائیہ میں پاک میڈیا اراکینِ حسن بٹ ،حافظ عرفان کھٹانہ اور چوہدری نوید خالد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر میاں عبدالغفار کو عمرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ،مواصلات میں انکی بہترین کارکردگی کی کو سراہتے ہوئے تعریف کی جس پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مالی مشکلات سے ضرور دوچار ہے لیکن موجودہ حکومت ڈٹ کر اسکا مقابلہ کر رہی ہے اور جلد انشاء اللہ حالات معملات سب ٹھیک ہو جائیں گے ہم نے اس مشکل وقت میں بھی مواصلات کے نظام کو بہتر کیا ہے ٹرانسپورٹرز کو بہترین سہولیات دی اور درجنوں پروجیکٹ شروع کیے ہیں جو جلد پایا تکمیل تک پہنچ جاہیں گے پاکستان کی موجودہ صورت حال کو بہتر کرنے میں اوورسیز کا بہت بڑا کردار ہے اور مزید ہم اپیل کریں گے کے اوورسیز زیادہ سے زیادہ پیسے بھیجیں تا کہ ملکی مالی حالات بہتر ہو سکیں۔ ہم مشکور ہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں