Chaudhry Azhar Waraich has been appointed Advisor to Chief Minister Punjab 208

چوہدری اظہر وڑائچ کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا

شاہین جاوید __ ریاض سعودی عرب : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب میں مقیم مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماچوہدری اظہر وڑائچ کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے چوہدری اظہر وڑائچ کو مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز بنانے پر جدہ میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم کے عہدے داران کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیمونٹی کی اہم شخصیات نے چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا گیا اور چوہدری اظہر وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین فیصلہ ئے اور ہم امید کرتے ہیں چوہدری اظہر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر
چوہدری اظہر وڑائچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے مجھے جو زمہ داریاں دی گئ ہیں میری کوشش ہوگی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنوں اور انکے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن مدد کر سکوں اور اپنی کیمونٹی کی امیدوں کو پورا کر سکوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں