Charsadda DPO Charsadda 220

چارسدہ ڈی پی او چارسدہ کا دو افراد کو منشيات کے رقم کے تنازعہ پر اغواء کرنے کا نوٹس ایک گھنٹہ کے اندر دونوں مغویان بازیاب ایک ملزم گرفتار۔مزید ملزمان کے خلاف چھاپے جاری ہے

رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
چارسدہ کے تحصیل تنگی سے دو افراد جلال اور جلیل کو منشيات سمگلنگ کے رقم کے تنازعہ پر اغواء کیا گیا۔
ڈی پی او چارسدہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی اسحاق خان۔ایس ایچ او تنگی ریاض خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مغویان کی بازیابی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغویان کو باحفاظت بازیاب کرلیا ہے۔جبکہ ایک ملزم نصرالی ولد جہانزیب کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔پولیس ٹیم کی جانب سے مزید ملزمان کیخلاف کارروائی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں