رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان : (پی این پی نیوز ایچ ڈی )
“”پی این پی PNP”” نیوز چینل (پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک) کے چیئرمین، معروف صحافی، اینکر پرسن، نعت خوان، سماجی شخصیت اور جدہ کے کہنہ مشق صحافی انجینئر حافظ محمد عرفان کھٹانہ اپنی سالانہ تعطیلات کے لئے گزشتہ شب جدہ سے پاکستان لاہور روانہ ہو گئے، وہ پاکستان میں تقریبا” ایک ماہ تک قیام کریں گئے، اپنے پاکستان قیام کے دوران انجیئنر حافظ محمد عرفان کھٹانہ پاکستان کی معروف صحافتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گئے، اور “”PNP”” کی صحافتی ٹیم لاہور کے ہیڈ آفس کی ٹیم سے بھی باقاعدہ طور پر ملاقات کریں گئے، گزشتہ شب انجینئر حافظ محمد عرفان کھٹانہ کے قریبی دوستوں نے انہیں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ پر اپنی نیک خواہشات اور تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا، اللہ پاک ان کے سفر کو محفوظ بنائے رکھے اور دوبارہ جلد ان سے ملاقات نصیب ہو( آمین ثم آمین ).