تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آ گئے ہیں،ان کے دن گنے چنے ہیں.سابق صدر عارف علوی 42

تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آ گئے ہیں،ان کے دن گنے چنے ہیں.سابق صدر عارف علوی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نےکہاکہ ان کے دن گنے چنے ہیں،اب بھی وقت ہے پچھلے قدموں پر آ جائیں،ان کاکہناتھا کہ ہمیں عدالتوں کے پیچھے لگایا گیا،ملک میں آئین اور جمہوریت کو تباہ کردیاگیا،تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آ گئے ہیں.
سابق صدر نے کہاکہ ثالثی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، ملک کو 3سال میں 70سے 80ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی،ملک کا وقت ضائع ہو رہا ہے،کرپشن، بے ایمانی سے ملکی دولت کو لوٹا جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات میں پہلی چیز یہ ہے کیسز واپس لئے جائیں،مذاکرات کیلئے مقدمات کو ختم کرو،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، 26ویں ترمیم کر کے صرف وقت ضائع کیا گیا،مجھے قابض مافیا سے ملک آزادکرانا ہے،تمام لاپتہ افراد کی تحقیقات حکومت کا کام ہے،تحقیقات میرا نہیں ،حکومت کا کام ہے.
عارف علوی نے کہا کہ بات چیت ان سےہوتی ہے جو صاحب قتدار ہوں ،مذاکرات میں جسے ہونا چاہئے تھا وہ ضمانت کرانے میں مصروف تھا،کرپشن مافیا متحرک ہے، غریب کے پاس کھانے کو کچھ نہیں،ہماراسارا وقت ضمانت کرانے میں لگ جاتا ہے،ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی،ہمیں کہتے رہے 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئےگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں