Chairman UC Sokri 2 Isfandiar Khan inspected the areas affected by the recent rains and the collapsed houses 178

چئیرمین یو سی سوکڑی 2 اسفندیار خان کا حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقہ جات اور منہدم گھروں کا معائنہ

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

چئیرمین یو سی سوکڑی 2 اسفندیار خان کا حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقہ جات اور منہدم گھروں کا معائنہ ؛ سوکڑی ضابطہ خان میں بارشوں نے تباہی مچا دی اس سلسلہ میں چئیرمین اسفندیار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سوکڑی ضابطہ خان کے متاثرہ گھروں کا ہنگامی طور پر دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کیساتھ ساتھ انکی نقد مالی امداد بھی کی اور اسکے علاوہ سرکاری سطح پر مزید مالی امدادکیلئے انکی رہنمائی کی ۔ اور اس سلسلہ میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا جس پر متاثرہ غمزدہ افراد نے چئیرمین اسفندیار خان کا شکریہ ادا کیونکہ مذکورہ چئیرمین نے اس غریب دوست اقدام پر اہالیان سوکڑی کے دل جیت لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں