رپورٹ الریاض : عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا میاں طارق جاوید کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات پر خراج تحسین و اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح کے لیے تجاویز مانگ لیں۔چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید کی تفصیلی بریفنگ۔۔
چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے سابق وزیراعظم ،مقبول ترین لیڈر اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔
عمران خان اور میاں طارق جاوید کے درمیان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں جاری موجودہ ملکی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، ووٹ کے حق ، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی کاوشیں، دنیا بھر میں پی او سی گلوبل کے دائرہ کار، الیکشن کے فوری انعقاد سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں طارق جاوید نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں رہنے والے نوے لاکھ سے زائد ذ اوورسیز پاکستانیوں کو آپ پر مکمل اعتماد ہے۔ اور وہ آپ کو ایک بار پھر بطور وزیراعظم دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ اور آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہمارا وطن ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا تھا۔ بطور وزیراعظم
پاکستان نے دنیا بھر میں امتیازی مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر عمران خان صاحب نے میاں طارق جاوید سے تجاویز طلب کیں۔ اور دنیا بھر میں وزٹ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں بتایا کہ ہر اوورسیز پاکستانی آپ کے حکم کا منتظر ہے۔آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ مزید میاں طارق جاوید نے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے اہم