Chairman Pakistan Muslim League-N Jeddah Mian Rizwan 170

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق کی جانب سے پاکستان بائیکرز کے ساتھ خوبصورت نشت کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کی سیاحت اور امن کو فروغ دینا والا بائیکرز گروپ کا سعودی عرب پر پہچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا ، پاکستان بائیکرز کے گروپ لیڈر مکرم ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آکر بے حد خوشی و فخر محسوس کر رہے ہیں ،اللہ پاک کے فضل سے بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی کی زیارت کر کے روح کو سکون و راحت پہنچی ہے ،اس دوران پاکستان کمیونٹی کے ساتھ سعودی بھائیوں سے بھی بے حد پیار ملا ہے ،بے شک پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ،یہ محبت اور چاہت اسی طرح قائم و دائم رہے گی،اس دوران پاکستانی میڈیا کا بھی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں بے حد سپورٹ کیا،چیئرمین میاں رضوان الحق نے کہا کہ آپ سب پاکستان کا فخر ہونے کا سارے پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں جو بغیر کسی لالچ کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں ،امن و بھائی چارے کی مثال ہیں ،اس موقع پر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر چوہدری نور الحسن گجر ،نائب صدر فہد رفیق کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو باڈی حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا پاکستان کے بقا اور عزت کے لئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں ،آپ کے اس دورے سے پاکستان کو مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے ،اللہ پاک آپکو اس نیک مشن میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار فرمائے ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں