Chairman Pak-Saudi Friendship Forum Madinah Munora 163

معروف سماجی و صحافی شخصیت چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم مدینہ منورہ خلیل احمد مدنی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز ساجد حسین توری سے پاک ہاوس مدینہ منورہ شریف میں ملاقات

رپورٹ میاں محمد عظیم ، مدینہ منورہ شریف (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معروف سماجی و صحافی شخصیت چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم مدینہ منورہ خلیل احمد مدنی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز ساجد حسین توری سے پاکستان ہاوس مدینہ منورہ شریف میں ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جن میں میت کو پاکستان بھیجنے اور پاکستان سے انے والے اوورسیز کی انشورنس کے حوالے سے بات کی انھوں نے بتایا کہ کچھ اوورسیز پاکستانیوں کی میت صرف اس وجہ سے پاکستان نہیں بجھوائی جاسکتی کہ ان کے لئے تابوت کا بندوبست نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے سفارت خانہ پاکستان کو شپیشل فنڈ مہا کئے جائیں تاکہ میت کو پاکستان بھیجوایا جا سکے. دوسرا اہم مسئلہ پاکستان سے نوکری کے لئے آنے والوں کی انشورنس کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ کسی ناخوش گوار واقعہ کی صورت میں اس کے علاج معالجہ اور فیملی کو سپورٹ مل سکے.
وزیر مملکت برائے اوورسیز ساجد حسین توری نے وفد سے ان مسائل کو جلد حل کرنے کا وعدہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں