Chairman of "Fair Deal" Chaudhry Abdul Rauf 219

“” فیئر ڈیل “” کے چیئرمین چوہدری عبدالرؤف کی جانب سے صحافیوں کےاعزاز میں شاندار عشائیہ

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

انسان رزق کے لئےمحنت کرتا ہے۔ سارا اختیار اللہ کے پاس ہے۔ اللہ کی ذات رازق ہے۔ اگر آپ اپنےنبیؐ کے اسوء حسنہ پرعمل کرتے ہیں اور اپنی نیت کو صاف رکھتے ہیں توراستے خود بخود مل جاتے ہیں۔ یہ بات پارک ویوسٹی کے پلاٹینم پارٹنرفیئرڈیل مارکٹنگ کے چیئرمین چودھری عبدالرؤف نے جدہ میں اپنے نئے آفس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر صحافیوں اعزاز میں دیئے گئے ایک ُپرتکلف عشائیہ میں کہی۔ جس میں پاکستان کے بیشتر پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کےنمائندگان کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
انھوں نے کہا سعودی گورنمنٹ نے معاشی ترقی کے نئے اقدامات اور ویژن 2023-2030 کو دیکھ کرخیال آیا کہ اس خطے میں ایک مسلمان ہونےکے ناطے ہم بزنس میں آئیں۔ یہ سفر ابھی جاری ہے۔ ہمارا نظریہ ہے کہ ہم ایک عام کمپنی کی طرح کام نہیں کریں۔ بلکہ پاکسان کا مثبت چہرہ بھی اجاگر کریں۔ میں صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اس عینک سے دیکھیں جس سے مثبت چہرہ مثبت نظرآئے اور دنیا میں اس امیج اچھا ابھرے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستانیوں کےدل بہت خوب صورت بنائیں ہیں۔ یہ دل ڈھرکتے ہیں ایک دوسرے کے لئے۔ ان میں بہت جذبہ ہے، محبت ہے۔ لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمیں اپس میں ایک دوسرے کی اصلاح اور مدد بھی کرنی ہے۔ انھوں نے کہا میں نے یہ آفس بناتے ہوئے دل میں سوچا کہ ہمارے بہت سے محنت کش کس طرح اس تپتے صحرا میں محنت کرتے ہیں اورکم آمدنی میں گزارہ کرتے ہیں تو میری یہ خوایش ہے کہ ایسے لوگ یہاں پر آئیں۔ ہم سب انکےلیے مشعل راہ بنے۔ ان کے لئے راستہ بنائے۔
عبدالرؤف نے بتایا کہ جو پروڈکٹ میں لیکر آیا ہوں اس میں ایک ایمبسڈر(سفیر) پروگرام بھی ہے۔ میں چایتا ہوں کہ ہر وہ پاکستانی محنت کش صدق دل سے، نیک نیتی سے، زرق حال کے ساتھ ان چیروں کی پابندی کرتےہوئے ہمارے ساتھ شامل ہو۔ جو ریٹ پاکستان میں ہماری سوسائٹی دے رہی ہوگی اس سے بہتر ریٹ ہم دیں گے ہم اس کا یہاں پر آپریشن دیں۔ کرنسی کی کوئی بھی چیز ہوگی اگر ہم یہاں پرڈیل کریں گے توسعودی لائسنس کےساتھ سعودی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے تو ہم اسی کرنسی میں سیلز اور پرچیز پر منافع دینگے۔
عبدالرؤف نے کہا ہم بہت ساری پوزیٹو چیزیں لیکر آئیں ہیں۔ میڈیا کے لوگوں کا بھی معلوم ہے کہ ان کو بھی ان کی محنت کا کوئی معاوضہ نہیں ملتا ہے۔ یہ ان کا حق ہے ۔ ہم انکا بھی خیال رکھیں گے۔
فیئر ڈیل آپ کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ جو بھی موقع ملتا ہے، آپ کو میں بھائی کی حیثت سے یہ آفر کرتا ہوں کہ میں منافع میں آدھا آپ کو شریک کروں گا۔ یہ بلکل رزق حلال ہوگا اس میں کوئی چیزپوشیدہ نہیں ہوگی۔ یہ میری سوچ ہے میرا ویژن ہے۔
انھون نے کہا اس آفس کو آپ آپنا آفس سمجھیں۔ جس طرح آپ کمیونٹی میں ایک گروپ ، ایک کورڈینیشن کے ساتھ کام کررہے ہیں ہمیں بھی اپنا ساتھی سمجھیں۔ مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی پاکستانی اپنے ملک میں انوسمنٹ کرنا چاہ رہا ہے تو اس کو صحی پلیٹ فارم مہیا کریں تاکہ اس کو اس کا صحی منافع ملے۔ انھوں نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہم آپس میں کوردینیشن رکھیں۔آخیرمیں انھوں سب مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔
قبل ازٰیں تلاوت قران پاک سے کاروائی کا آغاز ہوا۔ خورشید سجاد نے تلاوت کی سعادت حاصل۔
نوید اقبال نےنظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے فیئرڈیل ماکٹنگ اور چئیرمین عبدالرؤف کا تعارف پیش کیا۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدھری شہباز حسین نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں