جدہ رپورٹ: امداد حسین لک (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ساہیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید عمران شاہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول (صل اللہ علیہ وسلم) پر حاضری کے لیے مدینہ منور پہنچ گئے جہاں پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زمہ دران چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر، چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق، چوہدری انور ،شکیل گجر نے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور عمران شاہ کو حج اور روضہ رسول پر حاضری کی مبارکباد دی ،جس پر عمران شاہ نے تمام زمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور حج کے بہترین انتظامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود اور سعودی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی اور سعودی عرب میں پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بہترین انداز میں پارٹی کو منظم بنانے پر تمام زمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کی.
127