رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے چیئرمین عمران خان نے “ویڈیو لنک” کے ذریعے خطاب کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل نہیں کیس جا رہا، لوگوں کے ضمیر زبردستی خریدے جا رہے ہیں، غربت کی وجہ سے ملک کے اندر مصنوعی مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے.
عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر سیاسی مقدمات بڑی تیزی کے ساتھ بنائے جا رہے ہیں، اس وقت ہماری پارٹی اور کارکنوں پر جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ملک کے اندر انتخابات کو ٹالہ جا ریا ہے، الکیشن کمشن بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے.
ملک کے اندر نئے انتخابات کو پلاننگ کے تحت تاخیر کی نظر کیا جا رہا ہے، ہمیں نئے انتخابات کی تاریخ کا شدت سے انتظار ہے ، ملک کے اندر رولز آف لاء کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، پاکستان کا آئین بتاتا ہے کہ 90 دن کے اند نئے انتخابات کروائے جائیں.
عمران خان نے کہا کہ ملک کے اندر صاف اور شفاف وقت کی ضرورت ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ سب مل کر انتخابات میں دھاندلی کریں گئے، درحقیقت حالات بتا رہے ہیں کہ یہ ملک کے اندر انتخابات نہیں کروائیں گئے.
عمران خان نے کہا کہ ہمارے کاکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، اس زیادتی سے ہم ڈرنے والے ہرگز نہی ہیں، ہمارے حوصلے پہلےسے زیادہ بلند ہیں، ہمارے کارکنان جیل بھرو تحریک میں بھرپور حصہ لیں گئے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں.
عدلیہ پر دباو ڈالا جا رہا ہے، اور اپنی مرضی کے فیصلے کروانے چاہتے ہیں، غیر آئینی حکومت ملک کو تباہی تک لے کر آ گئی ہے، ارشاد شریف کے ساتھ کیا ہوا پورا ملک اور ساری دنیا جانتی ہے، کارکن جیل بھرو تحریک کی تیاری کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو جائیں، وقت اب بہت قریب آ گیا ہے.
شہباز گل سے میرے خلاف ثبوت اکھٹے کئے جا رہے ہیں، اور مجھے گرفتار کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، اور اپنا انتقام لینا چاہتے ہیں.
عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قاتلانہ حملے کے سارے ثبوت اور ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے، مجھے انصاف نہی مل رہا، میں انصاف لے کر ہی رہونگا، میں نے 2 ماہ قبل کہہ دیا تھا یہ س مل کر مجھ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ کر رہے ہیں، مجھے اللہ بچائے گا، میری جان کو اور میری زندگی کا آج بھی خطرہ ہے.