چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے ایک نجی چینل کے صحافی حافظ محمد حبیب اللہ مغل سے خفگی کا ڈھونگ اور اس کے خلاف درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت 228

چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے ایک نجی چینل کے صحافی حافظ محمد حبیب اللہ مغل سے خفگی کا ڈھونگ اور اس کے خلاف درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت

لندن( سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے ایک نجی چینل کے صحافی حافظ محمد حبیب اللہ مغل سے خفگی کا ڈھونگ اور اس کے خلاف درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کی ہے مذکورہ صحافی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر اختر علی سے سوالات کر رہے تھے کہ اوکاڑہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3نوزائیدہ بچے کیوں جاں بحق ہوئے؟ جس کے جواب میں ایم ایس ڈاکٹر علی اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جی ایچ کیو ہسپتال میں کوئی نیا بچہ پیدا ہی نہیں ہوا ہےاس کے بعد موصوف نے ڈاکٹر طلحہ اور عدنان عطاری سے مل کر انتہائی بدتمیزی کی اور صحافی حافظ محمد حبیب اللہ مغل کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے صحافی کے خلاف اے ڈویژن اوکاڑہ پولیس سٹیشن میں جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔ ہم سب گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے جھوٹ پر مبنی اس ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار سےمطالبہ کرتے ہیں ایف آئی آر کو خارج کیا جائے اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز سے بھی درخواست گذار ہیں کہ معاملے کی مکمل اور باضابطہ انکوائری کریں۔چیئرمین راجہ سکندر خان نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ مشکل وقت سے گزرتے ہوئے بہت کم وسائل کے ساتھ اپنی محنت اور کوششوں سے کرپٹ اداروں اور کرپٹ مافیا کو اجاگر کرتے ہیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں سرگرم یہ کرپٹ مافیا بعض صورتوں میں صحافیوں کو بلیک میل کرکے ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، بعض صورتوں میں انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں اور ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کراتے ہیں۔حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کو چاہئے کہ وہ ان صحافیوں کی فلاح و بہبود کا تحفظ کریں کیونکہ یہ ورکنگ صحافی خطرناک جگہوں پر جہاں بھی کوئی جرم ہوتا ہے ہمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں