219

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا برداشت و رواداری کے عالمی دن پر پیغام ،

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مظبوطی میں پنہاں ہے،عدم رواداری اور عدم برداشت کا رجحان معاشرے میں پھیل رہا ہے، جو ہر ذی شعور فرد کے لیئے باعثِ تشویش ہے،انتخابی دھاندھلییاں، غیرمنصفانہ فیصلے، آمریت کا بار بار مسلط ہونا اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے سے روکنا اس کے اسباب ہیں،ورنہ یہ سرزمینِ پاک تاریخی طور ہمیشہ رواداری پسند اور انسانیت دوست رہی ہے،دنیا میں اس وقت بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے،اس کی ضرورت جتنی آج ہے، ماضی میں شاید ایسی ضرورت کبھی رہی ہو،ہر شکل اور ہر سطح پر تعصب کا خاتمہ اور تحمل و اعتدال کو اختیار کرنا ہی، ایک پرامن و بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی عالمی معاشرے کی تشکیل کو جنم دے سکتا ہے،پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویژن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی،یہ ہی وہ جدوجہد جس پر پیپلز پارٹی اپنے قیامِ کے پہلے دن سے عمل پیرا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں