ceremony was held at the private 158

سعودی عرب ریاض کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت پیر بخش نے صحافتی برادری اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ دیوان العثمانیہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

الریاض ( جویریہ اسد )(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب ریاض کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت پیر بخش نے صحافتی برادری اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ دیوان العثمانیہ پر تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں ریاض شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی نظامت کے فرائض معروف صحافی اینکر پرسن کامران ملک نے سر انجام دیئے تقریب کے مہمان اعزازی سینیئر صحافی کالم نگار محمد مبشر انوار منصور محبوب چوہدری چوہدری تنویر اور باباہے ریاض قاضی اسحاق میمن تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب میزبان پیر بخش کا کہنا تھا میں اپنے انے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں سعودی عرب میں رہتے ہوئے جس طرح اپ تمام صحافی بھائی اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی میں اپ سب کو خوش امدید کہتا ہوں تقریب کے مہمان اعزازی چوہدری تنویر نے دیوان العثمانیہ ریسٹورنٹ کی سعودی عرب میں بنیاد رکھنے پر پیر بخش کو مبارک باد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا دیگر خطاب کرنے والوں میں محمد مبشر انوار ، امتیاز احمد ، سردار طلعت محمود ، نادر نواز اور مس فرح نے بھی دیوان العثمانیہ ریسٹورنٹ کے پوری ٹیم کو مبارکباد مبارک باد پیش کی تقر یب کے آخر میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا پیر بخش نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں