سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
چین میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پرنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔
نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں پاک روس تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران دونوں رہنماؤں کا علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے مابین تعلقات کومزید مستحکم بنانے کےلئے چینی تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔