سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
پنجاب نگران حکومت نے سابقہ دور حکومت میں مختلف شخصیات کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے.
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد بھی پروٹوکول لیتے رہے ، سیکیورٹی اہلکار لاہور پولیس اور دیگر یونٹ سے لگائے گئے ، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،554 اہلکار واپس بھجوا دیئے گئے ہے.رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کو گرین بک کے مطابق سیکیورٹی دی جا رہی ہے، مونس الٰہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوا لیا گیا ہے ، سابق وزیر میاں اسلم اقبال ، راجہ بشارت ، یاسمین راشد ، مراد راس سے بھی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ، سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکریٹری عنایت اللہ سے بھی سیکیورٹی واپس مانگ لی گئی ہے.