capital of Saudi Arabia 12

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان ریاض کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے سید ذیشان اختر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حبیب الرحمن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی.

رپورٹ زبیر خان بلوچ

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حبیب الرحمن کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی تہذیب اور کلچر نے میڈیا کو ہتھیار بناتے ہوئے مسلمانوں کی ثقافت اور کلچر کو بہت متاثر کیا خواتین کی آزادی کی اڑ میں میرا جسم میری مرضی اور اس طرح کی ایکٹیوٹیز نوجوان نسل کو دعوت گناہ دیتی ہیں آج ہمیں اپنی روایات اپنی ثقافت اپنی تہذیب کو بچانا ہوگا.
تقریب کے اعزازی مہمان سید ذیشان اختر نے اسلامی روایات کو فروغ دینے پر مجلس پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست میں رواداری محبت اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے.
تقریب سے ، مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف ، سید ثاقب زبیر ، میاں حامد ، رانا عمر فاروق ، توصیف احمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نفاذ کیا جائے تاکہ بے حیائی کا خاتمہ ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں