By renowned senior journalist analyst Ejaz Ahmad Tahir Awan 91

معروف سینئیر صحافی تجزیہ کار اعجاز احمد طاہر اعوان کی طرف سے اس “سال 2022” کے لئے ریاض میں مقیم مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات میں سے ہیں

رپورٹ الریاض عالم خان مہمند (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“پاکستان میری پہچان ” کے چئیرمین اور معروف سینئیر صحافی تجزیہ کار اعجاز احمد طاہر اعوان کی طرف سے اس “سال 2022” کے لئے ریاض میں مقیم مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ان کی گرانقدر خدمات سر انجام دینے والی مندرجہ ذیل خوش نصیب شخصیات کو شعبہ صحافت اور سماجی خدمات کے اعتراف میں
“سال 2022 کا ایوارڈ” دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں بی سی پی ای “BCPE” کے ڈائریکٹر بلال ارشد سینئیر صحافی اور کالم نویس محمد مبشر انوار وی آئی پی ای “VIPE” کے عمیر شیخ اور عادل شیخ پاکستان رائیٹرز کلب ریاض مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن،
جدہ کے سینئیر صحافی روزنامہ جسارت کے بیورچیف سید مسرت خلیل ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ شامل ہیں
یاد رہے”پاکستان میری پہچان” کے یہ خصوصی ایوارڈز عنقریب ریاض کی ایک پروقار تقریب میں دئیے جائیں گئے اعجاز احمد طاہر اعوان نے مزید کہا کہ ان تمام حضرات کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنے روزگار کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی گراں قدر خدمات کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی میں ان تمام حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ حضرات آئندہ بھی اسی طرح کمیونٹی کی خدمات سر انجام دیتے رہے گئے یقینا یہ لوگ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں